گندم اورآٹے کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصرکیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
فائل فوٹوگندم اورآٹے کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصرکے خلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔گندم کی بین الصوبائی نقل وحرکت کے حوالے سے تمام پابندیاں فوری طورپراٹھا لی جائیں گی۔گندم کی درآمد پرچھ فیصد اوراضافی دوفیصد عائد ڈیوٹی ختم کردی جائے گی۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ملک میں گندم کی ضروریات کو پورا کرنےاورآٹے کی قیمتوں پر کنٹرول کو یقینی بنانے کےحوالے سےاجلاس اسلام آباد میں ہواجس میں پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں گندم کی پیداوار ، صوبائی حکومتوں کی جانب سے گندم کی خرید، موجود اسٹاک اور ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت کےحوالےسے تمام پابندیاں فوری طورپراٹھا لی جائیں گی اورچیک پوسٹیں ختم کردی جائیں گی ۔گندم کی درآمد کی اجازت دی جائے گی اور اس حوالے سےدرآمد کی مقدارپرکوئی پابندی نہیں ہوگی۔ یہ درآمد نجی شعبے کے ذریعے کی جائے گی۔گندم کی درآمد پرعائد ڈیوٹی مکمل طورپرختم کردی جائےگی۔گندم اور آٹے کی بیرون ملک اسمگلنگ کی روک تھام یقینی بنائی جائے گی۔
اجلاس میں گندم اورآٹے کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصرکے خلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈاؤن کا فیصلہ بھی ہوا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔